سوراب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 20 فروری 2026 کو سوراب سے دو لاپتہ افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
لاشوں کی شناخت مرتضیٰ ولد یحییٰ کے نام سے ہوئی، جو سوراب کے علاقے ماراپ کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کسان تھے۔
دوسری لاش کی شناخت تیمور ولد امام بخش کے نام سے ہوئی، جو ماراپ، سوراب کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کسان تھے۔
مقتولین کے اہلِ خانہ کے مطابق مرتضیٰ اور تیمور کو 9 فروری 2026 کو صبح 5 بجے سوراب آر سی ڈی روڈ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ 20 فروری 2026 کو دونوں کی تشدد زدہ لاشیں سوراب سے برآمد ہوئیں۔


