Homeخبریںسوراب قابض فورسز نے 3 مسلح افراد کو ھلاک کرنے کا دعوی...

سوراب قابض فورسز نے 3 مسلح افراد کو ھلاک کرنے کا دعوی کردیا

سوراب ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع سوراب میں قابض پاکستانی وحشی کرایہ کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ایک کارروائی کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مسلح تنظیم سے وابسطہ تین افراد ھلاک کردیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاروائی میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں مسلح افراد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔

 تاہم آزاد ذرائع سے فورسز دعوی کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے نہ ہی کسی مسلح تنظیم یا گروہ نے تصدیق یا تردید کی ہے ۔

واضح رہے گزشتہ روز دالبندین میں قابض فورسز نے چیک پوسٹ پر 28 سالہ نوجوان کسان کو گاڑی نہ روکنے پر نشانہ بناکر قتل کردیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کہیں نشانہ بنائے جانے والا گاڑی سولین کی ہو سکتی ہے ،مگر تصدیق لازمی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز