شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںسوراب میں سیلاب کی تباہ کاریاں، اسکولوں کی عمارات کھنڈر میں تبدیل

سوراب میں سیلاب کی تباہ کاریاں، اسکولوں کی عمارات کھنڈر میں تبدیل

سوراب (ہمگام نیوز)ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ مطابق گرمی میں ہونے والی بارشیں اپنے پیچھے کئی داستان چھوڑ گئی جس کی وجہ سے ضلع سوراب میں تعلیمی اداروں کی حالت زار بدتر ہوگئی، تحصیل گدر کی کلی غریب آباد کے گرلز پرائمری اسکول کی عمارت کھنڈر میں تبدیل، اسکول میں نہ پانی، نہ بجلی کا نظام نہ دیگر سہولیات۔ مون سون کی حالیہ بارشوں نے جہاں فصلیں، مکانات و دیگر املاک کو نقصان پہنچایا وہیں ضلع سوراب کے تعلیمی اداروں کو بھی نہیں بخشا، جس سے کئی اسکولوں کی بلڈنگز کافی متاثر ہوئی ہیں،

ان متاثرہ اسکولوں میں تحصیل گدر کی کلی غریب آباد کے گرلز پرائمری اسکول بھی شامل ہے، تین کمروں پر مشتمل اسکول کی عمارت بارشوں سے کافی خستہ حالی کا شکار ہو گئے، اور تینوں کمروں کے چھتیں بیٹھ گئے ہیں جو کہ کبھی بھی منہدم ہوسکتے ہیں جبکہ پانی اور بجلی کے ساتھ بلڈنگ کے دروازے، کھڑکیاں و دیگر ضروری اشیا کا نام و نشان تک نہیں ہے لیکن محکمہ ایجوکیشن سوراب کی غفلت انتہا کو پہنچ گئے آج تک کسی سرکاری ذمہ دار نے اسکول وزٹ نہیں کیے گئے ہیں.

ننگے پاں اور ہاتھوں میں کتابیں کو لیکر ہر دن اسکول آنے والی بچیاں مایوسی کی شکار ہو گئے اب امر اس بات کا ہے کہ کون ان تعلیم کے پیاسے بچیوں کو ان کا بنیادی حق تعلیم دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز