سوراب ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے سوراب کے علاقہ گدر میں پاکستانی فوج کی کشی آج دوسرے روز بھی جاری۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز صبح ہوا تھا جس میں جنگی ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے تھے ، جبکہ آج بھی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت بدستور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فوج کشی میں مصروف فورسز اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ حملہ آوروں نے ہیلی کاپٹروں پر راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فوج کو پسپا ہونے پر مجبور کیا تھا۔ آج صبح فورسز کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے، جن کو فضائی کمک حاصل ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوسکے ہیں۔


