شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںسوران میں ایرانی ایجنسیوں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شہید

سوران میں ایرانی ایجنسیوں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شہید

 

سوران ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب 18 فروری کو سب و سوران شہر میں پانچ ماہ قبل قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک بلوچ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

اس بلوچ شہری کی شناخت کرمشاہ کوھن گاؤں

سب و سوراں سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ فرشید دژند کے نام سے ہوئی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق، 25 اکتوبر 2022 کو فرشید پر سیب و سورن میں انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے بغیر کسی وجہ یا پیشگی وارننگ کے فائرنگ کی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔

 

کئی گولیوں لگنے سے زخموں کی شدت کی وجہ سے یہ شہری پانچ ماہ تک زخمی حالت میں گزشتہ رات مشہد کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز