چهارشنبه, مارچ 26, 2025
Homeخبریںسول سوسائٹی کراچی اور بی وائی سی کے کارکنان پر لاٹھی چارج...

سول سوسائٹی کراچی اور بی وائی سی کے کارکنان پر لاٹھی چارج گرفتاریاں قابل مذمت عمل ہیں ،ترجمان بی وائی سی

کراچی (ہمگام نیوز ) بی وائی سی کے ترجمان کے جاری بیان مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی، سول سوسائٹی کراچی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے پیر کے روز بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، مرکزی رہنما بیبگر بلوچ، کامریڈ بیبو بلوچ سمیت سیاسی رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاج کے مظاہرین پر سندھ پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

 لاٹھی چارج کے نتیجے میں متعدد خواتین اور مرد زخمی ہوئے۔

گرفتار ہونے والوں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنما لالہ وہاب، سمی دین بلوچ سمیت سول سوسائٹی ایک درجن سے زائد خواتین اور مرد دیگر شامل ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ گرفتاری کا یہ واقع پریس کلب چوک، نزد گورنر ہاؤس پر پیش آیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی، سول سوسائٹی کراچی اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سندھ پولیس کی غنڈہ گردی عروج پر ہے۔ پرامن احتجاج کرنے پر قدغن لگا کر پیپلز پارٹی کی حکومت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتار افراد کو باعزت فوری طورپر چھوڑ دیا جائے وگرنہ وہ احتجاج کو مزید تقویت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز