شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeانٹرنشنلسوڈان میں جھڑپوں میں طرفین کے متعدد اعلیٰ فوجی عہدے دار ہلاک

سوڈان میں جھڑپوں میں طرفین کے متعدد اعلیٰ فوجی عہدے دار ہلاک

خرطوم ( ہمگام نیوز ) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور دوسرے علاقوں میں فوج اورسریع الحرکت فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جھڑپوں میں طرفین کے متعدد اعلیٰ فوجی عہدے دارہلاک ہو گئے ہیں۔

 نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح تک دونوں اطراف کے مجموعی طور پر چار اعلیٰ عہدے دار ہلاک ہو چکے ہیں۔

مہلوکین میں شمالی دارفر میں آر ایس ایف کے سیکٹر کمانڈر میجرجنرل النورالبکا، مغربی دارفرمیں آر ایس ایف کے کمانڈرمیجرجنرل ابو شوکت، سوڈانی فوج کی جنرل کمانڈ فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جمال جابراور جبل اولیاء میں فوجی اڈے کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل متوکل صدیق شامل ہیں۔

تاہم، عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایف نے شمالی اور مغربی دارفر میں جھڑپوں میں اپنے عہدے داروں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

ہفتے کے روز سوڈان کی ان دونوں فورسز کے درمیان خرطوم اور ملک کے دوسرے علاقوں میں جھڑپیں چھڑگئی تھیں۔ان میں متعدد جنگجو اور 56 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوج اور آر ایس ایف اقتدار کے حصول کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ سیاسی دھڑے 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد عبوری حکومت تشکیل دینے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سریع الحرکت فورسز ایک لاکھ کے لگ بھگ اہلکاروں پرمشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز