چهارشنبه, فبروري 26, 2025
Homeخبریںسوڈان میں فوجی طیارہ حادثےکا شکار، فوجیوں سمیت 46 افراد ہلاک

سوڈان میں فوجی طیارہ حادثےکا شکار، فوجیوں سمیت 46 افراد ہلاک

خرطوم (ہمگام نیوز ) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ،جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 46 افراد ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوجی طیارہ منگل کے روز خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہوگئے جن میں فوجی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔

سوڈانی میڈیا کا بتانا ہے کہ فوجی طیارہ ایک عام شہری کے گھر پر جاگرا اور تباہ ہوا۔

واضح رہے کہ سوڈان سال 2023 سے خانہ جنگی کا شکار ہے اور سوڈانی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) نامی ایک مسلح تنظیم کے خلاف جنگ میں مصروف ہے جو اس سے قبل سرکاری فوج کے ساتھ مل کر بھی کام کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز