اسٹاک ہوم (ہمگام نیوز) سویڈن میں بلوچ کمیونٹی کی جانب سے بلوچستان کے اندر بلوچ قومی نسل کشی، ماورائے عدالت گرفتاریوں اور گمشدہ بلوچ افراد کی جعلی مقابلوں میں شہادت کے خلاف کی جانے والی بلوچ یکجتی کمیٹی کی احتجاجی سلسلے پر کریک ڈاؤن اور نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور کئی بلوچ فرندوں کو شہید کرنے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاریوں اور پسِ زنداں کرنے کے خلاف ایک احتجاج کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینےبلوچ قوم کے خلاف پاکستانی ریاستی جبر و استبداد کی تسلسل میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے بلوچ اسکالرز، پروفیسرز، طلباء اور ادیبوں سمیت سیاسی و سماجی کارکنان کو ہراساں کرکے گرفتار کیا گیا تھا جو تاحال پابند سلاسل ہیں۔
سویڈن میں مقیم بلوچ ڈائسپورا نے پاکستان کی روز افزوں جبر اور ریاستی کریک ڈاؤن سمیت ایرانی ریاست کی طرف سے نہتے بلوچوں کی قتل عام کے خلاف ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر ماہرنگ اور سمی دین بلوچ مکمل بلوچستان ہیں اور انکو محض جیل میں رکھنے سے انکی فکر و نظر کو مقید نہیں کیا جاسکتا ہے مقررین نے سویڈش بلوچی اور فارسی زبانوں میں تقاریر کیں۔