سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںسپاہ پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے دو بلوچ نوجوان زخمی

سپاہ پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے دو بلوچ نوجوان زخمی

 

واش ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے واش میں قابض ایرانی درندہ صفت سپاہ پاسداران انقلاب ) IRGC) کی فائرنگ سے دو بلوچ نوجوان زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے واش میں دو بلوچ نوجوان ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک اپنی گاڑی میں پیٹرول لوڈ کرکے واش کے راستے کسی دوسرے علاقے میں فروخت کے لئے جا رہے تھے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوانوں زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب کے اہلکار جائے وقوعہ سے چلے گئے تاہم قریبی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی نوجوانوں کو اٹھا کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز