سڈنی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک نامعلوم شخص نے مسجد پر حملہ کردیا، حملے میں ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک شخص نے ترک مسجد پر حملہ کرکے ایک لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم شخص نے مسجد کے اندر داخل ہوکر اس کی کھڑکیاں اور فانوس تھوڑ دیے، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جس کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک شخص اوبرن گیلی پولی مسجد میں داخل ہوا اور فائرہائیڈرنڈ اور ویکیوم کلینر کے ذریعے مسجد کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
مسجد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت 15 سے 20 افراد مسجد میں موجود تھے جن میں کچھ خوفزدہ ہو کر باہر نکل گئے۔