چهارشنبه, نوومبر 13, 2024
Homeخبریںسڑکیں نہ کھولے جانے پر ٹرانسپورٹروں کا احتجاج

سڑکیں نہ کھولے جانے پر ٹرانسپورٹروں کا احتجاج

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ بولان سمیت فورٹ منرو روڈ کو تا حال ناکھولنے کے خلاف حکومت اور این ایچ اے کی ناقص حکمت عملی اور اقدامات کے حوالے سے 15 ستمبر پنجرہ پل کے مقام پر دھرنا دیں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹروں کے وفد سے ان کے دوران کیا ـ
حاجی نور محمد شاہوانی کا کہنا تھا کہ پنجاب سے آنے والے خالی ٹرکوں کو فورٹ منرو سے قبل گاج کے مقام پر پنجاب بارڈر فورس کے اہلکار ہزاروں روپے رشوت طلب کر کے انہیں تنگ کرتے ہیں ـ

جس کی ہم مذمت کرتے ہیں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بلوچستان کی قومی بین الصوبائی شاہراہیں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور رابطہ پلوں کے ٹوٹنے اور انفراسٹریکچر کی تباہ حالی کے بعد صوبائی حکومت این ایچ اے اور متعلقہ انتظامیہ 20 روز بعد بھی کوئٹہ سے بولان شاہراہ اور فورٹ منرو کے علاوہ کوہ سلیمان میں دانہ سر شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بحال کرنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور عوام کو سفر کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہمارے سامان اجناس گندم آٹا پھل سبزیوں اور دیگر سامان سے لوڈ ہزاروں کی تعداد میں ٹرک اور کنٹینر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خراب ہونے والی سڑکوں ٹوٹنے والے پلوں لینڈ سلائیڈنگ علاقوں میں کھڑے ہیں اور ہمارے ڈرائیوروں کلینروں اور دیگر عملے کا کوئی پرسان حال نہیں اگر حکومت نے این ایچ اے اور دیگر انتظامیہ کے ہمراہ کوئٹہ سے سبی بولان اور فورٹ منرو سمیت دانہ سر کے مقام سپر بند سڑکوں کو 48 گھنٹوں میں بحال نہ کیا تو ہم بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر 15 ستمبر کو احتجاجی دھرنا دیں گے اور مظاہرہ کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکوم ت اور این ایچ اے حکام پر عائد ہوگی ـ

موجودہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور این ایچ اے حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے بلوچستان کا ملک بھر سمیت دیگر صوبوں سے 20 روز سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود منقطع ہونے والا زمینی رابطہ تا حال بحال نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور بلوچستان کے لوگوں کو ایک علاقے سے دوسرے علاقوں اور صوبوں میں جانے میں شدید تکلیف اور مشکلات درپیش آرہی ہیں حکومت کو ٹرانسپورٹروں اور لوگوں کی مشکلات کا کوئی اندازہ نہیں اس لئے وہ بند سڑکوں کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بحال کرنے میں کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز