سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںسڑک تعمیر کرنے والی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ

سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ

پنجگور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج سہ پہر کو رخشان اور گچک کے درمیانی علاقہ کنڈگ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کو نشانہ بناکر مشینری کو نذر آتش کرکے نقصان پہنچایا ہے ، مذکورہ روڈ پر گذشتہ ایک مہینے سے کام جاری تھا جس کو آج مسلح افراد نے کنڈگ کے پہاڑی علاقے میں نشانہ بنایا، حملے کے باعث سڑک پر کام متاثر ہوا ۔
جبکہ حملے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی، واضح رہے کہ اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز