دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںسڑک کے حادثے میں چار افراد جانبحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے

سڑک کے حادثے میں چار افراد جانبحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے

پھر ہ(ھمگــام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 4 نومبر 2019 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پھرہ میں ٹویٹا گاڑی اور اسکول وین کے مابین تصادم میں تقریباً چار اسکول طلبہ جانبحق جبکہ 22 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت طالب علموں سے بھری ایک اسکول وین پھرہ سے نکل کر مگس کے راستے اسکول جا رہی تھی کہ راستے میں مخالف سمت سے آتی ہوئی تیز رفتار ٹویٹا کار کی ٹکر سے وین گاڑی الٹ گئ جس کے نتیجے چار طالبعلم موقع پر جانبحق ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں 22 دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری علاج معالجے کے لئے علاقے کے قریبی سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
ـ
یاد رہے کہ گزشتہ دو ھفتوں کے دوران تقریباً مغربی مقبوضہ بلوچستان میں 70 سے زائد افراد سڑکوں پر حادثات کا شکار ہوکر جانبحق ہوگئے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ـ
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ اکتوبر کو درجنوں افراد روڈ حادثات کا شکار ہوکر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ـمگر ان حادثات کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نظر نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز