شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںسیاھجی میں بھی آج فوجی بربریت جاری

سیاھجی میں بھی آج فوجی بربریت جاری

کیچ (ھمگام نیوز) دشت اور گوادر کے درمیانی پہاڑی علاقے سیاھجی کے ندی نالوں پر پاکستان آرمی کی زمینی و فضائی بربریت جاری ہے۔

 

پہاڑوں پہ شدید بمباری کی جارہی ہے اور فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں تاہم سرکاری و غیرسرکاری سطح پر کوئی بھی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

 

آج صبح فوج کی اٹھارہ گاڈیوں کا تازہ دم قافلہ تربت سے کھڈان ہوتے ہوئے سیاھجی میں پہنچ گئی ہے، قافلے میں ٹرک بھی شامل ہیں جس میں ٹینٹ، راشن اور جنگی سامان لدے ہوئے ہیں گمان یہی ہے کہ فوج اس جارحیت کو مزید وسعت دیگی۔

 

جبکہ دوسری جانب گوادر سے جنگی ہیلی کاپٹر اور جاسوس ڈرون بھی وقفے وقفے سے اڈان بھرکر سیاھجی جارحیت میں حصہ لے رہے ہیں بعض مقامات پر ایس ایس کمانڈوز بھی اتارے گئے ہیں۔

 

واضع رہے کہ گزشتہ روز بھی مند اور دشت کے درمیانی پہاڑی سلسے مزبند پر آپریشن کیا گیا جہاں ایک حملے میں بی ایل ایف نے 7 اہلکار ہلاک کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز