شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںسیریک قابض ایرانی بحری پولیس کی فائرنگ سے 9 سالہ بلوچ بچہ...

سیریک قابض ایرانی بحری پولیس کی فائرنگ سے 9 سالہ بلوچ بچہ جاں بحق

سیریک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سیریک کے گاؤں طاہرویی میں قابض ایرانی بحری پولیس کی اندھے دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک 9 سالہ بلوچ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت امیر علی نوری زادہ (طاہر زہی) ولد عبداللہ، ساکن طاہرویی، سیریک کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کےمطابق بدھ کی شام 28 جنوری 2026 کو قابض ایرانی فورسز کے اہلکار ایک ایندھن بردار گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے۔ اس دوران اہلکاروں نے طاہرویی گاؤں میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سڑک کے کنارے کھیلتا ہوا ایک بچہ گولی لگنے سے جابحق ہو گیا۔

بچے کی قتل کے بعد گاؤں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، جس کے نتیجے میں مقامی افراد اور قابض ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق، مظاہرین نے دریابانی اہلکاروں کی دو سرکاری گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

یہ واقعہ ایک بار پھر قابض ایرانی فووسز کی جانب سے شہری علاقوں میں غیر محتاط فائرنگ اور معصوم شہریوں، بالخصوص بچوں، کی جانوں کو لاحق خطرات پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز