سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںسیریک میں قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

سیریک میں قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

سیریک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز منگل 15 فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر سیریک کے علاقے کوہستگ بندرگاہ پر قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ تیلکش مزدور شہید ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق میناب شہر کے گاؤں کرگان سے تعلق رکھنے والے تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ شہری رشید ملاحی کو قابض ایرانی نیوی اہلکاروں بلا اشتعال فائرنگ کرکے شہید کر دیا ـ

بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی نیوی رشید ملاحی کی گاڑی کا پیچھا کیا اور انہیں حراست میں لینے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا ـ مقامی لوگوں کا کہنا ہے رشید کی گاڑی میں چند پیٹرول اور ڈیزل کے خالی گیلن تھے اور کوئی غیر قانونی اشیا برآمد نہیں ہوا جس سے انہیں اتنی بھیانک سزا دی گئی ہے ـ

ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے میں بہت سے بلوچ شہری ایرانی کے معاشی ظلم و ستم کا شکار ہونے کے بعد بحالت مجبوری غیر منظم انداز میں تیل کے کاروبار کا سہارا لینے پر مجبور ہیں، قابض ایرانی حکومت اقتصادی اور روزگار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے اسے “اسمگلنگ” سے تعبیر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں عام شہریوں پر فوج اور قابض فورسز کی بلااشتعال اور براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں سالانہ سینکڑوں بلوچ شہید اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز