زاہدان(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اب تک 5 پانچ لاکھ سے افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے 5 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں دسیوں جانبحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ہمگام رپورٹر کے مطابق حالیہ بارشوں سے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے اب تک 1900 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں حالیہ سیلاب سے بلوچستان کو 40 ملین ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا ہے یہ تخمینہ سرکاری ذرائع نے لگایا لیکن یہ نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں ۔
ان نقصانات نے بنیادی طور پر سڑکیں، زرعی کھیتوں اور رہائشی انفراسٹرکچر کو متاثر کیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (IRNA) کے مطابق ہلاکتوں کی مکمل مقدار کا ابھی تفتیش جاری ہے۔
سیلاب ، بارشوں اور قابض ایران کی عدم توجہ کی وجہ سے مقبوضہ بلوچستان میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔ حالیہ برسوں میں ایرانی حکومت پر سیلاب میں بدانتظامی کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔ بیژن خواجہ پور نے 2019 میں ” المانیتور” کے لیے لکھا کہ سرکاری اداروں کے درمیان ناقص ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے متعلق قانونی ابہاموں نے اس سال سیلاب کے اثرات کو بڑھا دیا۔ ایک آفت قدرت کی طرف سے اور دوسرا قابض کی شکل میں بلو چستان میں نازل ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں سیلاب طوفانی بارشیں ہر سالی آتی ہیں اس کے علاوہ خشک سالی ہر چند سال بعد بلوچستان کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔