سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںسیندک سے قیمتی پتھر لے جانے والے گاڑیوں کو خاران میں نشانہ...

سیندک سے قیمتی پتھر لے جانے والے گاڑیوں کو خاران میں نشانہ بنایا۔ بی ایل اے

شال: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر ایک بیان میں کہا ہےکہ 8 فروری کو شام کے وقت ہمارے سرمچاروں نے خاران میں گروک روڈ پر سیندک سے قیمتی پتھر لے جانے والے گاڑیوں پر حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں محمد حنیف نامی ایک ڈرائیور ہلاک اور ایک کلینر زخمی ہوگیا، جبکہ سرمچاروں نے فائرنگ کرکے گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

ہم متعدد مرتبہ تنبیہ کرچکے ہیں کہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں، ان کے مالکان یا ڈرائیور قومی وسائل کی استحصال میں قابض ریاست کو معاونت فراہم کرنے سے گریز کریں۔ بی ایل اے قومی وسائل کی لوٹ مار کے خلاف مزاحمت میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز