شال:(ہمگام نیوز) گوادر میں ریاست پاکستان کی دہشتگردی اور وحشت کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی شال کی جانب سے آج سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بلوچ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس وقت پورا بلوچستان، حب چوکی سے کوئٹہ اور گوادر تک، مکمل طور پر بند ہے اور گوادر میں مکمل کرفیو نافذ ہے۔ ریاست کی بدترین وحشت اور دہشتگردی کے باوجود بلوچ عوام ہر علاقے میں سڑکوں پر نکل رہے ہیں اور اس نظام سے اپنی
نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
بی وائی سی کی جانب سے کہا گیا کہ ہم بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھرپور احتجاجی ریلیوں میں شرکت کریں اور ریاست کو پیغام دیں کہ اب مزید بلوچ قوم ظلم و ستم برداشت نہیں کریگی۔