شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق شال میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نکالی گئی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی ریلی پر پولیس کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 3 مظاہرین کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق پہلے پولیس نے مظاہرین پر شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بعض کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو خون کی اشد ضرورت ہے۔