یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںشال، دلدارکاریز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شخص جاں بحق

شال، دلدارکاریز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شخص جاں بحق

شال (ہمگام نیوز)شال کے علاقے دلدارکاریز کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی اور نہ ہی قتل کی وجہ معلوم ہو پائی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا کسی اور وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز