شال :(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 2 مارچ 2026 کو رات ایک بجے کلی قمبرانی روڈ پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے کی شناخت سفر خان ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے، جو کلی قمبرانی روڈ کے رہائشی ہیں اور پیشے کے لحاظ سے طالب علم ہیں۔

اہلِ خانہ نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ سفر خان کی بازیابی کے لیے ان کا ساتھ دیا جائے۔