شال:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور دالبندین سمیت مغربی اور مشرقی مقبوضہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی، زلزلے کا مرکز شال کے شمال مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔