شال (ہمگام نیوز) کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے پرامن احتجاجی کیمپ کو ایک بار پھر نقصان پہنچایا گیا ہے۔ VBMP کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کے مطابق نامعلوم افراد نے کیمپ کی چھت پر نصب ٹاٹ پھاڑ دی اور کیمپ میں موجود سیڈ والا کینات بھی اٹھا کر لے گئے۔
نصراللہ بلوچ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام لاپتہ افراد کے لواحقین کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ احتجاجی کیمپ طویل عرصے سے پرامن طور پر قائم ہے اور اس طرح کے حملے انسانی ہمدردی پر مبنی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔
چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ حکام اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں، تاکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو پرامن احتجاج کے حق سے محروم نہ کیا جا سکے۔


