یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںشال، ڈیم میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں...

شال، ڈیم میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق۔

شال:(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان شال کے نواحی علاقے زرغون آباد کے قریب سرہ خلہ ڈیم میں 15 سالہ محمد عالم ڈیم میں نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا، جس کو بچانے کیلئے 14سالہ بہن رحیمہ بی بی اور ان کے والد 38سالہ محمد حسن بھی ڈیم میں کود گئے، پولیس کے مطابق بچے کو بچاتے ہوئے بہن اور باپ دونوں خود بھی ڈیم کے پانی میں ڈوب گئے،اس طرح تینوں کی موت ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور نعشوں کو ڈیم سے نکال کر سول ہسپتال شال منتقل کردیا۔ تینوں مقامی رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز