یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشال ، مستونگ ،تربت فائرنگ کے واقعات میں بچے سمیت ...

شال ، مستونگ ،تربت فائرنگ کے واقعات میں بچے سمیت 4 افراد ھلاک 8 زخمی

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال ارباب کرم خان روڈ پر گزشتہ رات نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو نامعلوم الاسم افراد ھلاک ہوگئے ۔ جبکہ مستونگ میں ہونے والے حملے میں فائرنگ اور بمب دھماکوں کے نتیجے میں شعیب ولد ولد غلام حیدر سکنہ جھل مگسی نامی لڑکا جانبحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

دوسری جانب

تربت ناصرآباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، اطلاع کے مطابق تربت سے 40 کلومیٹر دور مغرب کی جانب ناصرآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالسلام ولد غلام حسین کو قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز