شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال اور پنجگور سے 4 تشدد زدہ نعشیں برآمد

شال اور پنجگور سے 4 تشدد زدہ نعشیں برآمد

شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے علاقہ مشرقی بائی پاس سے 3 تشدد زدہ نعشیں ملی ہیں ،ذرائع کے مطابق تینوں کو سنگین تشدد کا نشانہ بناکر ہاتھ پاوں توڑ کر قتل کیاگیا ہے۔

واضح ہے گزشتہ روز پنجگور سے بھی تشدد زدہ نعش ملی تھی جس کے ہاتھ پاوں توڑ دیئے گئے تھے ۔جس کی شناخت جبری لاپتہ نواب ولد عبدین ساکن پروم سے ہوا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو مئی 2025 میں فورسز سرکاری کارندوں نے گھر سے اغوا کرکے جبری لاپتہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز