شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال اور ہوشاب سے قابض پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو...

شال اور ہوشاب سے قابض پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

شال ،تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال سبزل روڈ سےقابض فورسز ہاتھوں نوجوان عقیل احمد جبری لاپتہ ہوگئے لواحقین نے دھرنا دے دیا ،لواحقین کا کہنا ہے کہ انھیں سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے رات کو سبزل روڑ شال سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لواحقین نے کہاکہ ہم پر امن طورپر سبزل روڈ پر دھرنا دے کر روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، اس لیے شہریوں سے تعاون کی گزارش کرتے ہیں کہ دکھی خاندان کے ساتھ دیں ۔

علاوہ ازیں کیچ کے علاقہ ھوشاپ سے پاکستانی فورسز نے رواں مہینے 15 ستمبر کو چھاپہ مارکر اکباچ ولد شوکت نامی ایک ڈرائیور کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز