شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی علاقہ شال بولان پلازہ سے رات گئے پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر نیشنل ڈیموکریٹ پارٹی این ڈی پی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر سلمان بلوچ ان کے ہمراہ دیگر دو افراد دلیپ داس اور ساحر بلوچ کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
جبکہ انکا کمرہ مکمل طور پر الٹ پلٹ کر دیا گیا، کتابیں، ذاتی سامان اور دستاویزات بکھری ہوئی حالت میں ملیں ہیں۔


