سه شنبه, مارچ 25, 2025
Homeخبریںشال سرکاری کارندوں نے مظاہرین پر دستی بم پھینک دیا متعدد مظاہرین...

شال سرکاری کارندوں نے مظاہرین پر دستی بم پھینک دیا متعدد مظاہرین زخمی ،پولیس نے مرکزی دھرنا گاہ سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا 

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت شال میں سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے دکانیں جلائے جانے کے بعد مظاہرین پر دستی بم پھینکا جو زورداردھماکےسے پھٹ گیا بڑی تعداد میں مظاہرین کے زخمی ہو نے کی خبر ہے۔

تازہ اطلاعات ہیں کہ شال میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے متعدد مظاہرین گرفتار کردیئے گئے ہیں۔

اور گذشتہ چار گھنٹوں سے شال کے تین مقامات پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر مرکزی دھرنا گاہ سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

خیال رہے ترجمان بی وائی سی نے جاری بیان میں کہاتھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی اداروں کے اہلکار سرکاری عمارتوں و دکانوں کو نذر آتش کرنے سمیت فائرنگ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز