دوشنبه, مارچ 31, 2025
Homeخبریںشال سمیت مختلف علاقوں پر فورسز پر بم حملے اور فائرنگ کی...

شال سمیت مختلف علاقوں پر فورسز پر بم حملے اور فائرنگ کی گئی 3 افراد ھلاک 22 زخمی

شال ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے مرکزی شہر شال ڈبل روڈ بڑیچ مارکیٹ کے قریب پولیس گشتی موبائل کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ھلاک 22 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

علاوہ ازیں نوشکی کے علاقہ کیشنگی پاچنان کے مقام پر نامعلوم افراد نے قابض فورسز چوکی پر میزائل داغے جس سے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

 ادھر تربت میں نیوی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔

علاوہ ازیں دشت کھڈان میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ،اور شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی

گوادر ایئرپورٹ روڈ پر گریڈ میں قائم فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے گذشتہ رات حملہ کردیا ۔

دریں اثناء قلات‬ ٹول پلازہ کے قریب پاکستانی فورسز گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔

مذکورہ حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز