شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ
شال بلوچ کالونی جوائنٹ روڈ سے فورسز نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ارشاد احمد سمالانی، تنویر احمد سمالانی، اور ظہیر احمد سمالانی کو رات تقریباً تین بجے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا اس کے علاوہ ایک اور بھائی نزیر احمد سمالانی کو شاہرگ کلی مینگل آباد سے رات کے وقت حراست میں لیا گیا، جس کے بعد وہ بھی لاپتہ ہیں۔


