شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال سے لاپتہ نوجوان کی بازیابی کے سی پیک شاہراہ بند، لواحقین...

شال سے لاپتہ نوجوان کی بازیابی کے سی پیک شاہراہ بند، لواحقین کا احتجاجی دھرنا جاری

شال (ہمگام نیوز) شال سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوان کی بازیابی کے لیے سی پیک شاہراہ ایک بار پھر بند کر دی گئی ہے، جہاں متاثرہ خاندان کی جانب سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

ذرئع کے مطابق شہزاد ولد منیر احمد، سکنہ ہیرونک، 5 دسمبر 2025 کو کوئٹہ سے لاپتہ ہوئے تھے۔ کئی دن گزرنے کے باوجود ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہ کیے جانے پر آج لواحقین نے سی پیک شاہراہ کو بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے متعدد بار رابطہ کیا، تاہم شہزاد کی بازیابی یا اس کی گمشدگی سے متعلق کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ نوجوان کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے یا اس کے بارے میں مستند معلومات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ تین دنوں تک سی پیک شاہراہ کو دو خواتین کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف بند رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز