شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال اور مقبوضہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے دو نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ شال کلی قمبرانی سے پاکستانی فورس کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کر لیویز کے 24 سالہ اہلکار علاؤالدین ساسولی ولد خدا بخش سکنہ لجے خاران نامی کو 23 نومبر کی رات حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
اس طرح پاکستانی رینجرز نے کراچی سے 24 نومبر کے دن ایک بجے کے قریب سرگوت کلری لیاری سے بلوچ نوجوان رکشہ ڈرائیور 25 سالہ شاہ زیب ولد صمد بلوچ کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے ۔
ترجمان نے اپیل کی ہے کہ شال سے جبری لاپتہ نوجوان خود لیویز اہلکار ہے اسے اس طرح جبری گمشدہ کرنے کی کیوں ضرورت پیش آئی یہ بات خود حکومت کیلے سوالیہ نشانہ ہے کہ سرکاری اہلکار کو ماورائے عدالت لاپتہ کرنا کتنی شرمندگی کی بات ہے ۔
انھوں نے اپیل کی ہے کہ دونوں نوجوانوں کو مقامی عدالتوں میں پیش کرکے انسانی حقوق کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہداری ہے وہ پوری کریں ۔















