شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال شہریوں کی مزاحمت دو ڈاکو ھلاک دو راہ گیر زخمی

شال شہریوں کی مزاحمت دو ڈاکو ھلاک دو راہ گیر زخمی

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال قمبرانی روڈ اور جان محمد روڈ پر موٹرسائیکلیں چھننے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دیں فائرنگ سے دو راہزن ہلاک جبکہ دو شہری زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر دو مسلح افراد گزشتہ روز ایک شہری سے موٹرسائیکل چھینے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران شہریوں نے راہزنوں کو گھیرے میں لے لیا شہریوں کی فائرنگ سے دونوں راہزن بشیر احمد اور سرفراز موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش وں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی گئیں۔

دوسری جانب جان محمد روڈ کے علاقے جدون چوک کا رہائشی طالب علم حنظلہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ دو مسلح افراد نے اس سے موٹرسائیکل چھننے کی کوشش کی اسی دوران قریب ہی موجود ایک دکاندار نے مسلح افراد پر سریہ سے وار کیا جس پر مسلح افراد فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں دو راہگیر محسن اور امتیاز علی زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز