کوئٹہ (ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال ہزار گنجی جتک مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقبول احمد ولد نواب خان قوم قلندرانی سکنہ مچھ نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔ تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
علاوہ ازیں گزشتہ جمعہ کی شب شال چالو باؤڑی کے علاقے میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے دوران ایک اندھی گولی 7 سالہ معصوم بچی کو جا لگی۔ زخمی بچی کو فوری طور پر شال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، تاہم تشویشناک حالت کے پیش نظر تین دن بعد اسے علاج کے لیے کراچی لے جایا گیا۔ افسوسناک طور پر بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی میں دم توڑ گئی۔


