شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ (شال) میں پاکستانی فورسز نے سلمان بلوچ ولد عبد القدوس نامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق انھیں 24 اپریل 2025 کو ایف سی اسپتال کوئٹہ کے قریب اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سرواے شو روم سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔
اہلخانہ نے انکے بازیابی کی اپیل کی ہے ۔