یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشال قمبرانی روڈ ایک شخص قتل، نوشکی مغوی شخص کی نعش بر...

شال قمبرانی روڈ ایک شخص قتل، نوشکی مغوی شخص کی نعش بر آمد

شال ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج صبح شال کے علاقہ قمبرانی روڈ پر مقامی ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا ۔ میت ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ،تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

 دوسری جانب خاران کے علاقے لجے بوربنج سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے، لاش کو البت لیویز فورس نے جائے وقوعہ سے پتکن ہسپتال پہنچایا دیا ۔جہاں مذکورہ شخص کی شناخت سمیع سرپرہ ولد فتح محمد سرپرہ سکنہ نوشکی کے نام سے ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گذشتہ دنوں کردگاپ کے علاقے سے مسلح افراد نے سڑک پر ناکہ بندی کے دوران اغوا کرکے لے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز