شال( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال جوائنٹ روڈ سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں نے رات گئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خلیل احمد بلوچ اور ان کے بیٹے نوید احمد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

بتایا جارہاہےکہ نوید احمد، جو صوابی میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں، جو چھٹیوں پر گھر آئے ہوئے تھے کہ ریاستی خفیہ اداروں نے انہیں ان کے والد کے ساتھ گھر سے لاپتہ کر دیا۔

اہلِ خانہ نے ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔