شال ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں ایس بی کے اساتزہ کی تیسرے دن دھرنا جاری رہا اس موقع پر اساتذہ پریس کانفرنس کرنے جب شال پریس کلب پہنچے تو پولیس نے دھاوا بول کر نوشکی کے صدر محمد نور مینگل، جنرل سیکرٹری عبدالرحمن مینگل، سنٹرل کمیٹی کے ارکین محمد اکرم، مولاداد و دیگر 40 سے زائد امیدواروں کو حراست میں لیکر بعد ازاں لاپتہ کردیا۔
واقع کیخلاف قلات ایس بی کے شارٹ لسٹڈ اساتذہ قلات کے امیدواروں نے اپنے مرکزی قائدین کی گرفتاری کے خلاف احتجاجاً شال کراچی مرکزی شاہراہ کو بلاک کر دیا۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کی تعیناتی کے آ رڈرز جلد از جلد جاری کیے جائیں۔
مظاہرین نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری عمل درآمد نہ کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت لائیں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے پرامن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت سے فوری کارروائی کی اپیل کی۔