شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے معروف سیاسی شخصیت کامریڈ ماما غفار قمبرانی چار مہینوں کی قید و بند کے بعد آج شال جیل سے رہا ہوگئے ۔ انہیں سیکیورٹی فورسز نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا تھا۔ ماما غفار سیاسی کارکن بی وائی سی کے رہنما کامریڈ بیبو بلوچ کے والد ہیں۔
ان کے رہائی کی تصدیق ان کے بیٹے بلخ بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔
دوسری جانب ان کی بیٹی بیبو بلوچ ،تاحال جیل میں بند ہیں ۔


