شال ( ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیران کی ضمانت کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ،رہنما صبغت اللہ شاہ جی ، بیبگر بلوچ ، بیبو بلوچ،اور گلزادی بلوچ، کی ضمانت سے متعلق چھ درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سماعت کے دوران اسیران کے وکلاء نے اپنے دلائل پیش کیے جس پر چیف جسٹس نے فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ چند روز میں فیصلہ سنایا جائے گا۔
اس موقع پر بلوچستان بار کونسل کے رکن ایڈووکیٹ جاڑین دشتی اور دیگر وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیران کو جلد رہائی ملے گی۔


