سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںشامی جہادیوں نے 300 کرد باشندوں کو اغوا کر لیا

شامی جہادیوں نے 300 کرد باشندوں کو اغوا کر لیا

ہمگام نیوز۔ شام میں مسلح افراد نے 300 کرد باشندوں کو اغوا کر لیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ شام کے شمال مغرب میں پیش آیا۔ ایک کرد اہلکار اور مقامی صحافی نے بھی ٹیلی فون کے ذریعے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ مغویوں کا تعلق  عَفرین نامی قصبے سے تھا اور انہیں اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ تنخواہیں لینے حلب کے ایک نزدیکی قصبے کی جانب جا رہے تھے۔ عَفرین کے مقامی صحافی نے اے ایف پی کو بتایا کہ اغوا کاروں نے خواتین کو چھوڑ کر تمام مردوں اور بچوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ یورپ میں شامی کردوں کی مرکزی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک یونین پارٹی نے بھی اغوا کی اس خبر  کو درست قرار دیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز