دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںشام میں داعش کو شکست دینے کے بعدامریکی فوج کے واپسی کااعلان

شام میں داعش کو شکست دینے کے بعدامریکی فوج کے واپسی کااعلان

واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق شام سے داعش کے خلاف فتح کا اعلان پہلے پہل بدھ کی صبح صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا تھا جو بیشتر قانون سازوں اور امریکہ کے دفاعی اور سفارتی حلقوں کے لیے خاصا غیر متوقع تھا۔وائٹ ہاؤس نے شام میں داعش کو شکست دینے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے اور وہاں تعینات امریکی افواج واپس بلانے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔داعش کے خلاف فتح کا اعلان پہلے پہل بدھ کی صبح صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا تھا جو بیشتر قانون سازوں اور امریکہ کے دفاعی اور سفارتی حلقوں کے لیے خاصا غیر متوقع تھا۔اس اچانک اعلان کے بعد سوشل اور مین اسٹریم میڈیا میں بحث شروع ہوگئی تھی اور کئی سوالات اٹھائے جا رہے تھے جس کے جواب میں وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کو الگ الگ بیانات جاری کرنا پڑے تھے۔صدر کے ٹوئٹ پر اپنے وضاحتی بیان میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہےکہ داعش کے خلاف مہم دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جس سے قبل امریکہ نے شام سے اپنے فوجی دستے واپس بلانا شروع کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز