یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںشاہرگ میں پاکستانی فوج کی چوکیوں پر حملہ، شدید جھڑپوں میں ہلاکتوں...

شاہرگ میں پاکستانی فوج کی چوکیوں پر حملہ، شدید جھڑپوں میں ہلاکتوں کی اطلاعات

 

شاہرگ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں قابض پاکستانی فوج کے چوکیوں پر حملے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ 3 بجے کے قریب شاہرگ میں مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فوج کی چوکیوں پر شدید نوعیت کا حملہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق کافی دیر تک جاری رہنے والے جھڑپ میں پاکستانی فوج کی طرف سے ہلاکتوں کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس طرز کی کاروائیوں ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے کی جاتی رہی ہیں تاہم شاہرگ میں ہونے والے مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز