چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںشاہرگ پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،متعدد افراد جبری...

شاہرگ پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،متعدد افراد جبری اغوا

ہرنائی ( ہمگام نیوز ڈیسک) ہمگام نیوزڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین روز سے پاکستانی آرمی نے بولان و ہرنائی کے مختلف علاقوں میں زمینی و فضائی فوجی جارحیت سے تین افراد شہید ہوگئے جبکہ متعدد افراد حراست کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 روز سے روز بولان و ہرنائی کے آس پاس کے علاقوں مارگٹ، بزگر ،چھلڑی، سارو سانگان، جھالڑی کے علاوہ ہرنائی، شہرگ، یخو لاکی، لکھڑ ،غربک میں قابض پاکستانی فورسز کی زمینی و فضائی جارحیت کا آغاز کیا تھا، جس میں پاکستان آرمی کے زمینی فوج سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہی ہے ۔
پاکستانی جنگی ہیلی کاپٹروں نے متعدد مقامات پہ غیر مسلح بلوچ خانہ بدوشوں پر شیلنگ بھی کی ہیں -دوران فوجی جارحیت قابض پاکستانی فورسز نے رکھیہ خان سمالانی، ہزار خان سمالانی، ملک داد سمالانی، رسول بخش، دُر محمد، دُرا مری، بنگل مری، انگل مری، عبداللہ سمالانی سمیت متعدد افراد کو زبردستی حراست میں لیکر فوجی کیمپ منتقل کردیا ہیں ۔

نیوز ڈیسک ذرائع کے مطابق فوجی جارحیت کے دوران فورسز عام سولین آبادی کو بڑی بے رحمی سے نشانہ بنایا جارہا ہیں، اور اس دوران فورسز کے ہاتھوں تین افراد کے جانبحق ہونے کی بھی اطلاعات ہے جن کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔یاد رہے بولان و ہرنائی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر بربریت کا سلسلہ تین روز قبل شروع کیا گیا تھا، جوکہ تاحال جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز