کوئٹہ (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق معروف آرٹسٹ اور صحافی شاہینہ شاہین کے قتل میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شاہینہ کے قتل میں ملوث ملزم صمید سعید کو کمرہ عدالت میں گرفتار کر کے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے مقتولہ کے وکیل جاڑین دشتی کے نقطہ اعتراض پر ملزم کی قبل ازگرفتاری ضمانت مسترد ہوا ہے۔
تربت کی صحافی اور آرٹسٹ شاہینہ شاہین کو 5ستمبر2020 کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا, فیملی کی مدعیت میں ان کے شوہر نوابزادہ محراب گچکی اور اس کے ساتھی صمید سعید کیخلاف قتل کا ایف آئی آر درج ہواہے۔
پولیس ایف آئی آر میں نامزد دوسرا ملزم محراب گچکی تاحال فرار ہے۔