بغداد(ہمگام نیوز) پولیس اور ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو عراق کے شمال میں سڑک کنارے نصب ایک بم سے عراقی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین فوجی ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت بغداد کے شمال میں تقریباً 175 کلومیٹر (110 میل) کے فاصلے پر طوز خرماتو قصبے کے قریب ہونے والے اس حملے میں دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی لیکن عراق کے دو سکیورٹی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں داعش کے دہشت گرد سرگرم ہیں۔

2017 میں شکست کے باوجود اس گروپ کی باقیات سرکاری افواج کے خلاف مار کر بھاگ جانے والے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔