استنبول: (ہمگام نیوز ڈیسک) ترک وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجہ کلید آپریشن علاقے میں پی کےکے کے دہشت گردوں[ازادی پسندوں ] کی دراندازی اور حملے کی نتیجے میں 1 فوجی شہید اور 4 فوجی زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
اس نے مزید چھ کرد آزادی پسندوں کو شہید کرنے کا بھی دعوی کیا جبکہ دوسری طرف پی کےکے کی جانب سے ان کے سرمچاروں کی شہادت کے حوالے سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ پی کے کے ایک کرد آزادی پسند مسلح تنظیم ہے۔
جو کردستان کی آزادی کے لیے قابضین کے خلاف عرصہ دراز سے مسلح جدو جہد کر رہی ہے۔